Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے مطالبہ پر ایک شخص کی خود کشی

آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے مطالبہ پر ایک شخص کی خود کشی

حیدرآباد 27 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) نیلور میں ایک 55 سالہ جسمانی معذور شخص نے آندھرا پردیش کو خصوصی زمرہ کا موقف دینے کے مطالب پر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ رامی شیٹی لکشمیا نے اپنے مکان میں سیلنگ فین سے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ ڈی ایس پی ایس مقبول نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کے بموجب یہاں تلگو زبان میں ایک نوٹ دستیاب ہوا جو رام شیٹی نے تحریر کیا ہے ۔ اس نے تحریر کیا ہے کہ آندھرا پردیش کو خصوصی زمرہ کا موقف ملنا چاہئے ۔ اس نے کہا کہ ریاست کو ترقی کرنی چاہئے اور یہاں بیروزگاری کا خاتمہ کرنے اقدامات کی بھی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT