Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش کے لیے کئی ریلوے پراجکٹس کا اعلان

آندھرا پردیش کے لیے کئی ریلوے پراجکٹس کا اعلان

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش سے راجیہ سبھا کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے ایک دن بعد وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج اس ریاست کے لیے ریلوے کے کئی بڑے پراجکٹس کا اعلان کیا ۔ ان میں تیز رفتار ریل لائن بھی شامل ہے ۔ یہ ریل امراوتی اور بنگلور کے درمیان چلائی جائے گی ۔ انہوں نے وشاکھا پٹنم پر نئے ریلوے زون کے ہیڈکوارٹرس کے قیام کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق یو پی اے حکومت نے اے پی ای آرگنائزیشن قانون 2014 میں اس تعلق سے کوئی خصوصی نشاندہی نہیں کی ہے ۔ وزیر ریلوے نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور 3 گھنٹے طویل بات چیت کے دوران ریاست سے متعلق ریلوے پراجکٹس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT