Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / آندھرا کو خصوصی موقف کا مسئلہ خود سوزی کرنے والا کانگریس حامی فوت

آندھرا کو خصوصی موقف کا مسئلہ خود سوزی کرنے والا کانگریس حامی فوت

حیدرآباد 9 اگسٹ ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کیلئے خصوصی موقف دئے جانے کے مطالبہ پر کل خود سوزی کرنے والا 41 سالہ شخص ایم کوٹی آج چینائی میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ چینائی میں دوران علاج اس کی آج موت واقع ہوگئی ۔ واضح رہے کہ ایم کوٹی نے جو کانگریس کا حامی تھا کل تروپتی میں کانگریس کے ایک اجلاس کے دوران خود سوزی کی کوشش کی تھی ۔ اس میں وہ 60 فیصد سے زیادہ جھلس گیا تھا ۔ اسے چینائی میں کے ایم سی دواخانہ کو علاج کیلئے منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی حالت بگڑ گئی تھی اور آج اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی نعش کو افراد خاندان کے حوالے کردیا گیا ۔ کوٹی کو کل خود سوزی کی کوشش کے بعد پہلے آر یو آئی اے ہاسپٹل تروپتی لیجایا گیا تھا بعد ازاں ویلور اور پھر چینائی منتقل کیا گیا تھا ۔ کوٹی نے متحدہ آندھرا احتجاج میں سرگرمی سے حصہ لیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا موقف نہ دئے جانے پر وہ مایوس تھا ۔ تروپتی میں کانگریس پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران اس نے اچانک خود سوزی کی کوشش کی تھی ۔ اس دوران مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے جو چینائی میں ہیں اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست کی جلد بازی میں تقسیم کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT