Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آنگن واڑی سنٹرس کی کارکردگی کا جائزہ

آنگن واڑی سنٹرس کی کارکردگی کا جائزہ

محکمہ بہبود خواتین و اطفال کا اجلاس ، ٹی ناگیشور راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ریاستی وزیر خواتین و اطفال بہبود ٹی ناگیشور راؤ نے جون تک آنگن واڑی مراکز کو مرحلے واری اساس پر گورنمنٹ پرائمری اسکولس کے احاطے میں منتقل کرنے کی محکمہ خواتین و اطفال کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔ آج نیاک آفس میں محکمہ خواتین و اطفال کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے آنگن واڑی سنٹرس کی کارکردگی طلبہ اور حاملہ خواتین کو فائدہ پہونچانے والی اسکیمات کا جائزہ لیا ۔ ریاستی وزیر ناگیشور راؤ نے کہا کہ ہر گورنمنٹ پرائمری اسکولس کے احاطے میں آنگن واڑی سنٹرس کو منتقل کیا جائے ۔ پرائمری اسکولس میں کم از کم دو رومس آنگن واڑی سنٹرس کے لیے مختص کیا جائے ۔ اگر رومس کی عدم دستیابی کی صورت میں نئی عمارتیں تعمیر کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تال میل پیدا کرتے ہوئے کام کرنے کا مشورہ دیا ۔ ٹی ناگیشور راؤ نے ابھی تک آنگن واڑی سنٹرس کی تعمیری کاموں کے لیے منظور کردہ فنڈز کا جائزہ لیتے ہوئے ان عمارتوں کو پرائمری اسکولس کے احاطے میں تعمیر کرنے پر زور دیا ۔ آنگن واڑی سنٹرس کو منتقل کرنے کے معاملے میں عہدیداروں نے چند سفارشات کی ہیں ضرورت نہ رہنے والے سنٹرس کی نشاندہی کرنے کے لیے مقامی ایم ڈی او ، تحصیلدار کی قیادت میں منڈل کمیٹیاں تشکیل دینے کا مشورہ دیا ۔ ساتھ ہی آنگن واڑی سنٹرس میں کم از کم 20 طلبہ اور 5 حاملہ حواتین کی تعداد کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ ان کی خدمات کے لیے تمام اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ ریاستی وزیر نے حاملہ خواتین کو فراہم کیے جانے والے تغذیہ بخش غذا میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ کرنے اور نہ ہی کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس کے لیے درکار فنڈز کو فوری جاری کرنے ہر ماہ پابندی سے اجرائی کے لیے ضرورت پڑنے پر وزیر فینانس ایٹالہ راجندر سے ملاقات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر تلنگانہ خواتین کی فلاحی اسکیمات کے معاملے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہے ۔ حاملہ خواتین کو12 ہزار روپئے مالی امداد بھی اس کا حصہ ہے ۔ ٹی ناگیشور راؤ نے محکمہ خواتین و اطفال کے مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر فوری تقررات کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT