Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / آؤٹر رنگ روڈ پر گاڑیوں کا کنٹرول

آؤٹر رنگ روڈ پر گاڑیوں کا کنٹرول

برق رفتاری مہنگی ثابت ہوگی، کمشنر پولیس سائبرآباد کا انتباہ
حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) آؤٹر رنگ روڈ پر گاڑیوں کی رفتار کو قابو میں کرنے کے لئے سسٹم کو متعارف کروایا گیا ہے۔ اب آؤٹر رنگ روڈ پر 100 سے زائد رفتار مہنگی ثابت ہوگی۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پولیس عملہ کو آؤٹر رنگ روڈ پر متحرک کردیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر گاڑی چلانے والوں کو سخت قانونی دفعات کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس سلسلہ میں کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سندیپ شنڈلیہ نے احکامات بھی جاری کروائے اور 120 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو کم کرتے ہوئے 100 کیلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے اور رفتار کی حد کو مقرر کردیا گیا ہے۔ آؤٹر رنگ روڈ پر اب گاڑی کی رفتار کو 80 تا 100 سے زائد نہیں رکھا جاسکتا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثات کے تدارک اور اس میں ہورہی اموات کی روک تھام کے لئے اس طریقہ کار پر عمل کیا جارہا ہے۔ آؤٹر رنگ روڈ پر گاڑی کی رفتار کی جانچ اور اس پر نظر رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے آلات اسپیڈ لیزر گن کیمروں کو استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف جانچ کے لئے پولیس کو اسپیڈ لیزر گن کیمروں کے علاوہ بریت اینالائزر کٹ بھی دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹرولنگ کی گاڑیوں سے 24 گھنٹے نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو جرمانہ ٹول گیٹ پہونچنے پر ثبوت کے ساتھ حاصل ہوجائے گا۔ پولیس نے ایمرجنسی کے اوقات بھی آؤٹر رنگ روڈ پر دائیں جانب ٹریفک کو روکنے کے اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اور ہائی وے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (ایچ ٹی ایم ایس) کے ذریعہ مانیٹرنگ کے علاوہ حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT