Tuesday , August 22 2017
Home / بچوں کا صفحہ / آو معلومات حاصل کریں! دونوں آنکھوں سے دیکھنے پر ایک چیز ایک ہی نظر آتی ہے، کیوں ؟

آو معلومات حاصل کریں! دونوں آنکھوں سے دیکھنے پر ایک چیز ایک ہی نظر آتی ہے، کیوں ؟

جب انسان کی دونوں آنکھیں طبعی وضع پر ہوتی ہیں تو دونوں آنکھوں سے دیکھنے پر ایک چیز ایک ہی نظر آتی ہے۔ حالانکہ اس چیز کی تصویر دونوں آنکھوں میں الگ الگ چھپتی ہے چونکہ آنکھوں کو دماغ تک لے جانے والی نسیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں اس لئے دونوں آنکھوں سے بھی چیز ایک ہی دکھائی دیتی ہے لیکن جب ایک آنکھ اپنی طبعی وضع پر ہو اور دوسری آنکھ نرمی کے ساتھ انگلی سے اس طرح دبائی جائے کہ اس کی وضع بدل جائے اور پھر دونوں آنکھوں سے کسی چیز کو دیکھا جائے تو وہ چیز دو نظر آئیں گی کیونکہ اس سے دماغ تک جانے والی تصویر بدل جاتی ہے اور پہلی آنکھ سے جڑی ہوئی نس اس چیز کو دماغ تک نہیں لی جاتی ہے جبکہ پہلی آنکھ کی نس اس تصویر کو الگ ظاہر کرتی ہے اور دوسری آنکھ الگ نظر آتی ہے اور اگر ایک آنکھ دبادی جائے تو آنکھ کی صرف ایک ہی تصویر دماغ تک پہنچتی ہے اور پھر ہر چیز ایک ہی نظر آتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT