Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / آٹو ڈرائیور اور معشوقہ کی خودکشی

آٹو ڈرائیور اور معشوقہ کی خودکشی

نلگنڈہ 19 جنوری (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں موضع اکانے پلی کے ایک 21 سالہ نوجوان اور اُس کی 18 سالہ معشوقہ نے خودکشی کرلی۔ جن کی شناخت آٹو ڈرائیور رمیش اور ایک جونیر کالج میں زیرتعلیم بارہویں جماعت کی طالبہ پرسنا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے کہاکہ ان دونوں کو گزشتہ روز یہاں ایک مندر کے قریب گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ دھوملا پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والا لڑکا اور لڑکی مندر کے قریب آج صبح مردہ پائے گئے۔ دیہاتیوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ شبہ ہے کہ ان دونوں نے جراثیم کش ادویات کے استعمال کے ذریعہ خودکشی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں مختلف ذاتوں سے تعلق رکھتے تھے اور اُنھیں ڈر تھا کہ ماں باپ شادی کی اجازت نہیں دیں گے چنانچہ مایوسی کی حالت میں اُنھوں نے انتہائی قدم اُٹھایا۔

TOPPOPULARRECENT