Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / آٹھ سالہ حافظہ کی شامی مہاجرین کیلئے امداد

آٹھ سالہ حافظہ کی شامی مہاجرین کیلئے امداد

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ ماریہ اسلم نے مکمل قرآن حفظ کیا اور شامی مہاجرین بچوں کیلئے ہزاروں پاؤنڈ امداد بھی جمع کی۔ ماریہ نے پانچ سال کی عمر میں قرآن حفظ کرنا شروع کیا تھا اور اْنھوں نے دو سال کے عرصے میں یہ کام مکمل کیا۔ اسی دوران اْنھوں نے شامی بچوں کیلئے ہزاروں پاؤنڈ امداد بھی جمع کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ماریہ کے تقریباً پانچ ہزار چاہنے والے موجود ہیں اور وہ لندن کے قریب واقع لوٹن میں کسی حد تک مشہور شخصیت بن چکی ہیں۔ ہم میں سے چند ایک ہی 5سال کی عمر میں مکمل کتاب پڑھ سکتے ہیں لیکن ماریہ نے اِسی عمر میں قرآن کے 30 ابواب کو نہ صرف پڑھنا شروع کیا بلکہ اْس کو ذہن نشین بھی کیا۔ ’ بحیثیت مسلمان ہمیں قرآن پڑھنا سیکھنا چاہئے اور جب میں نے اِسے پڑھا تو مجھے یہ بہت آسان لگا اور میں نے اِس کو یاد کرلیا اور اِس کے بعد میں آگے پڑھتی گئی اور اِس کو مکمل یاد کرلیا۔‘ اْن کی والدہ شبنم کا کہنا ہیکہ اِس سب کا آغاز اْس وقت ہوا، جب اْن کی بیٹی شامی پناہ گزینوں کیلئے رقم جمع کرنا چاہتی تھی۔ شبنم کہتی ہیں ’میں نے یہ ماریہ پر چھوڑ دیا کہ اْنھیں قرآن کے ابواب ذہن نشین کرنا پسند ہیں۔ میں نے اِس میں مالی تعاون کیا اور تمام رقم اِس مقصد کو دینے کا عہد کیا۔ ماریہ نے بذات خود 3500پاؤنڈ جمع کیے جو کہ پانچ سالہ بچی کیلئے کافی تعجب کی بات ہے۔ اِس وقت مجھے احساس ہوا کہ ماریہ میں ذہن نشین کرنے کی حقیقی صلاحیت موجود ہے۔‘ اْنھوں نے دیگر بچوں کو مثاثر کرنے کیلئے فیس بک پر ایک صفحہ بھی تشکیل دیا ہے۔ ماریہ کے صفحہ پر تقریباً پانچ ہزار چاہنے والے موجود ہیں اور درجنوں لوگ اْن سے رابطہ کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT