Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / آکسفورڈ یونیورسٹی بھی راحت فتح علی خان کی معترف

آکسفورڈ یونیورسٹی بھی راحت فتح علی خان کی معترف

لندن۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو گلوکاری کے میدان میں بہترین کارکردگی پر برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ اس کیساتھ ساتھ راحت فتح علی خان نے یونیورسٹی کے سب سے تاریخی مقام ہولی ویل میوزک روم میں بھی پرفارم کیا۔ واضح رہے کہ 17ویں صدی میں قائم کیا جانے والا ہولی ویل میوزک روم یورپ کا سب سے قدیم میوزک روم ہے جسے خاص طور پر راحت فتح علی خان کیلئے کھولا گیا۔ راحت فتح علی کے ترجمان کے مطابق ’یورپ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آخری تین صدیوں کے کامیاب اور سب سے بڑے کمپوزر اور موسیقاروں نے اس کمرے میں میوزک تیار کیا، یہ جگہ بہت ہی باوقار اور قدیم ہے‘۔راحت فتح علی خان کا اس موقع پر نہایت عزت و احترام کیساتھ استقبال کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT