Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / آکلینڈ میں کیوی میڈیا کی محمد عامر پر سوالات کی بوچھاڑ

آکلینڈ میں کیوی میڈیا کی محمد عامر پر سوالات کی بوچھاڑ

آکلینڈ ، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیوی میڈیا نے محمد عامر پر موقع ملتے ہی یلغار کر دی۔ آکلینڈ ایئرپورٹ پرکئی صحافی کیمرہ اور مائیک لے کر پاکستانی پیس بولر کے سامنے آ گئے۔ پانچ برس بعد نیشنل ٹیم میں واپس لوٹنے والے عامر نے مینجمنٹ کی ہدایت پر تمام سوالات کو ’مسکرا‘ کر ٹال دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم سڈنی میں مختصر قیام کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ گئی، جہاں وہ میزبانوں کے ساتھ تین ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنلس اور اتنے ہی ونڈے میچز کھیلے گی۔ حسب توقع جیسے ہی فکسنگ کیس میں پابندی کی سزا بھگت کر ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر عامر آکلینڈ ایئرپورٹ سے باہر آئے تو کیمرے اور مائیک تھامے مقامی میڈیا نے باقی کھلاڑیوں کو چھوڑ کر اُن کی جانب دوڑ لگائی۔ فوٹوگرافرز بھی سوئنگ بولر کی تصاویر بنانے میں مصروف رہے۔ ٹیم مینجمنٹ کی سخت ہدایات کے سبب عامر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے صرف چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھی۔ اس بات سے ان خدشات کی تصدیق ہو گئی کہ انھیں اس ٹور کے دوران قدم قدم پر مقامی میڈیا کی عقابی نظروں کا سامنا ہو گا، البتہ جس وقت انھوں نے فکسنگ کا جرم کیا تب وہ کم عمر تھے نیز پسماندہ علاقہ و غریب خاندان سے تعلق کی وجہ سے بھی لوگوں کی ہمدردی انھیں حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT