Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / آگرہ سنٹرل ہندی انسٹی ٹیوٹ میں بیف پارٹی کی اطلاع پر کشیدگی

آگرہ سنٹرل ہندی انسٹی ٹیوٹ میں بیف پارٹی کی اطلاع پر کشیدگی

آگرہ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ میں ایک مرکزی ہندی انسٹی ٹیوٹ میں مبینہ بیف پارٹی کی تصاویر سوشیل میڈیا پر پیش کی گئیں جس کے بعد دائیں بازو کی تنظیموں نے احتجاج کیا۔ حکام نے سارے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کیمپس میں بیف پارٹی منعقد ہوئی ہے۔ یہ تصاویر کل شام سے آن لائن گشت کررہی ہیں۔ سینئر پولیس عہدیداروں اور مجسٹریٹ ریکھا چوہان نے سنٹرل ہندی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے باب الداخلہ پر آج بجرنگ دل کارکنوں کے ایک گروپ نے احتجاج کیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے رجسٹرار چندراکانت ترپاٹھی نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات میں کسی بیف پارٹی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

TOPPOPULARRECENT