Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں

آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں

آر ایس ایس اور وی ایچ پی کو ممتا بنری کی وارننگ
کولکتہ ۔ /16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آر ایس ایس ، بجرنگ دل اور وی ایچ پی کو آج وارننگ دی کہ وہ آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں ۔ انہوں نے سخت گیر ہندوتوا تنظیموں سے کہا کہ آنے والے درگا پوجا تہوار کے موقع پر ریاست میں امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت وجئے دشمی تہوار کے رسوم پر کوئی پابندی عائد نہیں کرے گی ۔ ’’بعض تنظیموں کی طرف سے یہ غلط اطلاعات پھیلانے کی مہم چلائی جارہی ہے کہ ہم پوجا پنڈالوں اور گھروں میں وجئے دشمی تقاریب روک رہے ہیں ‘‘ ۔ ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’ہم نے کہا تھا کہ یکم / اکتوبر کو ایکا داش کے روز کوئی وسرجن نہیں ہوگا کیونکہ اس روز 10 محرم ہوگا اور مسلم برادری اسی روز سوگ مناتی ہے ۔ چنانچہ دوسرے روز یعنی /2 اکٹوبر تا /4 اکٹوبر حسب معمول وسرجن ہوں گے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’خواتین ایک دوسرے پر سند ور ڈالیںگی اور وجئے دشمی کے رسوم حسب معمول ادا کی جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT