Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / آیت اللہ خامنہ ای نے سعودی سفارتخانہ پر حملہ کی مذمت کی

آیت اللہ خامنہ ای نے سعودی سفارتخانہ پر حملہ کی مذمت کی

دبئی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے روحانی پیشوا اور رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے رواں مہینہ کے دوران تہران میں واقعہ سعودی عرب کے سفارتخانہ پر ہوئے حملے کی آج مذمت کی اور اس کو ایک انتہائی ’’برا واقعہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس سے پہلے برطانوی سفارتخانہ پر بھی ایسا ہی حملہ کیا گیا تھا۔ یہ اسلام اور ملک (ایران) کے اصولوں کے مغائر ہے جنہیں میں پسند نہیں کرتا‘‘۔ واضح رہیکہ 2011ء کے دوران تہران میں برطانوی سفارتخانہ پر حملہ کیا گیا تھا اور اس ماہ کے اوائل میں تہران میں سعودی سفارتخانہ پر حملہ کرتے ہوئے آگ لگا دی گئی تھی۔ مقامی میڈیا نے کہا تھا کہ اس حملہ میں ملوث 140 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے فوری بعد سعودی عرب نے ایران سے اپنے سفارتخانہ تعلقات منقطع کرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT