Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آیورویدک، یونانی، ہومیوپیتھی ڈاکٹرس اور کمپاؤنڈرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

آیورویدک، یونانی، ہومیوپیتھی ڈاکٹرس اور کمپاؤنڈرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد 14 فروری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آروگیہ مشن کے تحت 385 مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کے لئے عنقریب نوٹیفکیشن جاری کررہی ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف آیورویدا ، یوگا اینڈ نیچروپتی، یونانی، سدھا اینڈ ہومیوپیتھی میں 385 مخلوعہ جائیدادیں ہیں۔ ان میں 183 میڈیکل آفیسرس، 147 کمپاؤنڈرس اور 55 نرسنگ اور سویپرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں آئیں گے۔ میڈیکل آفیسرس میں 105 آیورویدک ڈاکٹرس، یونانی کے 20 ڈاکٹرس، ہومیوپیتھی کے 50 ڈاکٹرس اور نیچروپتی ڈاکٹرس کی 7 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ ان تقررات کے سلسلہ میں ایک امتحان منعقد کیا جائے گا اور میرٹ کی بنیاد پر تقررات عمل میں آئیں گے۔ ان ڈاکٹرس کو ایک سال کنٹراکٹ کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔ بعدازاں ان کی ملازمت کو مستقل کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT