Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اٹلانٹا کو راست پرواز کیلئے نمائندگی کا تیقن

اٹلانٹا کو راست پرواز کیلئے نمائندگی کا تیقن

امریکہ میں وزیر ٹرانسپورٹ این آر آئیز سے تبادلہ خیال
حیدرآباد 23 مئی ( این ایس ایس ) وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی نے آج کہا کہ ہندوستان سے اٹلانٹا کیلئے راست پرواز کی ضرورت ہے ۔ وزیر موصوف ان دنوں امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے آج وہاں کچھ تلنگانہ آئی آر آئیز اسوسی ایشنس جیسے گیٹس ‘ ناٹا ‘ آٹا اور دوسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ میٹ اینڈ گریٹ پروگرام پر میں حصہ لیتے ہوئے وزیر موصوف نے این آر آئیز کے ساتھ بات چیت کی اور وعدہ کیا کہ وہ ہندوستان سے اٹلانٹا کو راست پرواز کیلئے نمائندگی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ یہاں چار لاکھ غیر مقیم ہندوستانی ہیں جن میں اکثریت تلنگانہ سے تعلق رکھنے والوں کی ہے اس کے باوجود ہندوستان سے اٹلانٹا کیلئے راست پرواز نہیں ہے ۔ اسی وجہ سے ان لوگوں کو دوبئی اور لندن سے ہوتے ہوئے امریکہ پہونچنا پڑ رہا ہے ۔ مہیندر ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مرکز اور شہری ہوابازی وزیر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جائیگی کہ ہندوستان سے اٹلانٹا کیلئے راست پروازوں کا اہتمام کیا جائے۔ مہیندر ریڈی نے بتایا کہ اس مسئلہ کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے علم میں لایا جائیگا تاکہ وہ اسے مرکز سے رجوع کرسکیں۔ انہوں نے این آر آئیز سے اپیل کی کہ وہ 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ کی تقاریب بڑے پیمانے پر منائیں ۔ انہوں نے این آر آئیز کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی ۔

TOPPOPULARRECENT