Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اٹلانٹک ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل ریتی باؤلی کا

اٹلانٹک ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل ریتی باؤلی کا

افتتاح ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے انجام دیا
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( راست ) : اٹلانٹک اسپیشالیٹی ہاسپٹل ریتی باولی پلر نمبر 34 مہدی پٹنم کا شاندار افتتاح بروز ہفتہ بعد مغرب جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ حکومت نے انجام دیا ۔ اس موقع پر میڈیکل ڈائرکٹر علیم الدین خاں ایم ڈی و نسرین بابو اڈمنسٹریٹیو ڈائرکٹر نے دواخانہ کے عصری آلات نئی ٹکنالوجی سے ایجاد میڈیکل آلات آپریشن تھیٹر آئی سی یو ڈیلاسیس ، نیرو میڈیسن ، یورو سرجری نیرو سرجری ، نیرو میڈیسن ، گائناکولوجسٹ ، ای سی جی سی ، اسکیان ، ایکسرے ، ماسٹر ہیلت چیک اپ اور اسٹاف کے بارے میں تمام جانکاری سے ڈپٹی چیف منسٹر کو واقف کروایا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا خیرمقدم اور گلپوشی کرنے والوں میں خصوصی مہمانان مجید اللہ خاں منیجنگ ڈائرکٹر ، جناب خدا داد خان چیرمین اڈرائیڈ کمپنی دوبئی ، معلم مکہ معظمہ طاہر جمیل عابد شاہ ولی ، احمد معین الدین خاں عظیم این آر آئی دوبئی ، ابراہیم اللہ خاں این آر آئی دوبئی ، محمد موسیٰ خاں این آر آئی دوبئی ، ڈاکٹر غوث محی الدین میڈیکل پروفیسر ، ڈاکٹر محمد رفیق انچارج شاداں میڈیکل کالج و ہاسپٹل ، محمد معید انجینئر جدہ سعودی عربیہ ، ڈاکٹر محبوب بادشاہ کویت ، الحاج محمد اشفاق ، الحاج محمد وسیم الدین امیر کاروان ، ڈاکٹر عبدالجلیل مشیر آباد ، محمد مرتضیٰ ایڈیٹر سنٹرل نیوز ، الحاج سید توقیر احمد سماجی کارکن ، سید سلیم الدین ، محمد دانیال خاں ، محمد محسن ، حبیب اللہ خاں نے ڈپٹی چیف منسٹر کا خیر مقدم و کثرت سے گلپوشی کی ۔ ڈاکٹر غوث محی الدین پروفیسر نے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا ۔ جنرل وارڈ کا معلم مکہ معظمہ طاہر جمیل عابد شاہ ولی نے افتتاح انجام دیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کو ڈائرکٹر ہاسپٹل علیم الدین خان ایم ڈی نے تفصیلی معائنہ کروایا ۔ جناب خدا داد خاں چیرمین اڈرائیڈ کمپنی و مجید اللہ خاں نے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کو افتتاح اٹلانٹک ہاسپٹل انجام دینے پر اور دیگر مہمانان خصوصی کو اس مبارک موقع پر شرکت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT