Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / اٹلی میں برفانی تودے گرنے سے 3ہلاک

اٹلی میں برفانی تودے گرنے سے 3ہلاک

روم، 03 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے شمالی حصے کورمیور ریزارٹ کے قریب آج ایک پہاڑی درہ کے قریب برفانی تودے گرنے سے تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔ بچاؤ اور راحت کاری عملہ نے یہ اطلاع دی۔ پولیس افسر ڈینیل اولیئر نے آج بتایا کہ تینوں کا تعلق اٹلی، جرمنی اور بیلجیم سے تھا۔ جب بچاؤ کارکن جائے حادثہ ویل ویني پہنچے تو یہ جنگ کا میدان بن چکا تھا کیونکہ لوگ یہاں مختلف زبانوں میں چلا رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اور ہم میں سے کوئی لاپتہ ہیں یا نہیں یہ جاننے کے لیے لوگوں سے بات چیت کرنی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT