Tuesday , May 30 2017
Home / دنیا / اٹلی میں سائبر دھمکی کے خلاف قانون منظور

اٹلی میں سائبر دھمکی کے خلاف قانون منظور

روم، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی پارلیمنٹ نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کل سائبر جرائم کیخلاف طویل مدتی انتظار والے قانون کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔یہ مجرموں کی آن لائن غنڈہ گردی سے نمٹنے کی سمت میں کارگر ثابت ہوگا۔ پچھلے کچھ عرصے سے سائبر جرائم میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور کئی ہائی پروفائل معاملے میں جن میں سے کچھ لوگوں نے خود کشی تک کر لی۔ ان سب سے نمٹنے میں اس قانون سے مدد ملے گی۔اس قانون کے سلسلے پارلیمنٹ میں زبرست اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبران پارلیمنٹ نے اسکے حق میں 432 ووٹ ڈالتے ہوئے اسے منظوری دی۔چیمبر اسپیکر لورا بولڈریني نے ووٹنگ کے بعد کہا، ’’ہم اس قانون کو کیرولینا اور ان تمام لوگوں کیلئے وقف کرتے ہیں جو سائبر دھمکی کا شکار ہوئے ہیں‘‘۔کیرولینا نے جنسی تشدد سے متعلق ویڈیوز کے لوگوں کے درمیان پھیلنے کے بعد تیسرے فلور سے کود کر اپنی جان دیدی تھی۔ اس قانون کے ذریعے اٹلی میں پہلی بار سائبر دھمکی کی وضاحت کی گئی ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہیکہ تمام اسکولوں میں بچوں کو انٹرنیٹ کے استعمال کے تئیں ذمہ داری کے بارے میں تعلیم یافتہ کیا جانا چاہیے ۔یہ قانون کسی کی بدنامی، دھمکی یا نابالغ کی شناخت چوری کرنے کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کو غیر قانونی بناتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT