Monday , August 21 2017
Home / دنیا / اٹلی میں مسافر ٹرینوں میں ٹکر ،27 افراد ہلاک

اٹلی میں مسافر ٹرینوں میں ٹکر ،27 افراد ہلاک

باری۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)  اٹلی کے جنوبی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں میں ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ کوراٹو اور اینڈریا کے علاقوں کے درمیان پیش آئے حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ مقامی صوبے کے نائب سربراہ گیوسیپ کوراڈو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ چکی ہے۔ صبح 11:30 بجے پیش آئے حادثے کے بعد چند بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حادثہ دیہی علاقے میں پیش آنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ دیہی علاقے کے بالکل وسط میں حادثہ پیش آنے کے سبب امدادی کاموں اور لوگوں کو بچانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے حادثہ کی تحقیقات کیلئے دو افراد کو جائے وقوع کی جانب روانہ کر دیا ہے لیکن ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ ٹرینوں میں کتنے افراد سوار تھے اور آخر دونوں ٹرینیں ایک ہی لائن میں ایک دوسرے کی جانب کیوں جا رہی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT