Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / اٹلی نے 3200مہاجرین کو بحفاظت بچالیا

اٹلی نے 3200مہاجرین کو بحفاظت بچالیا

روم ۔ 20جولائی (رائٹر) اٹلی نے لیبیا کے ساحل پر صلاحیت سے زیادہ مہاجرین سے بھری ایک کشتی سے 3200لوگوں کو محفوظ بچا لیا ہے اور ایک لاش برآمد کی ہے ۔اٹلی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ اسمگلروں نے مہاجرین سے بھری ہوئی 26کشتیاں اٹلی کی طرف بھیجی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچاو کے لئے تین اطالوی بحری جہازوں کو لگایا گیا اور ہر جہاز نے ایک ہزار سے زائد مہاجرین کو محفوظ طور پر بچالیا۔ اس مشن کے لئے برطانیہ اور اسپین کے جہاز وں نے بھی مدد کی۔سمندر کے راستے پیر تک 79861 مہاجرین اٹلی پہنچے ہیں جب کہ گذشتہ سال اس دوران 83119 مہاجرین پہنچے تھے ۔

 

نائس قتل عام میں 30 مسلمان مہلوکین بھی شامل
پیرس۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک فرانسی کیتھولک روزنامہ کے مطابق فرانس کے شہر نائس میں ٹرک سے کچلے جانے والے 84 مہلوکین میں سے 30 مہلوکین مسلمان تھے۔ اخبار کے مطابق 30 کے منجملہ 20 مہلوکین تیونیشیا کے باشندے تھے جبکہ ٹرک ڈرائیور کا تعلق بھی تیونیشیا ہی سے بتایا گیا ہے۔ ایف نیوز نے بھی یہ توثیق کی ہے کہ باسیل ڈے کے موقع پر ایک کارنیوال میں ٹرک گھساکر 84 افراد کو مارنے والا بھی مسلمان تھا۔ دریں اثناء اخبار سے بات کرتے ہوئے ایلپس ۔ مری ٹائم کی مسلمانوں کی یونین کے صدر جو شہر کے امام بھی ہیں، نے 30 مسلمانوں کی ہلاکت کی توثیق کی جن میں معصوم مسلمان بچے بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT