Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / اٹلی کے اسچیا جزیرے میں 3.6 شدت کا زلزلہ ، دو ہلاک

اٹلی کے اسچیا جزیرے میں 3.6 شدت کا زلزلہ ، دو ہلاک

روم، 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں نیپال کے اسچیا جزیرے میں آج زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیما پر 3.6درج کی گئی۔مقامی حکام کے مطابق زلزلے کی وجہ سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلہ میں دو افراد ہلاک اور کم از کم 20 دیگر زخمی ہوگئے ۔اسچیا جزیرہ میں رہنے والے لوگ اور وہاں آئے سیاح زلزلہ کے بعد اپنے مکانات سے باہر نکل آئے ۔خیال ر ہے کہ اسچیا جزیرہ اٹلی کا ایک سیاحتی مقام ہے ۔ٹیلی ویژن کی تصاویر کے مطابق اس زلزلہ کی وجہ سے چرچ سمیت قاسمیسیواولا شہر کی تقریبا چھ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق تقریبا آٹھ بجکر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے ۔ ایک مقامی ہاسپٹل کے ڈاکٹررابرٹو الوکو نے اسکائی ٹی جی ۔24 ٹیلی ویزن چینل کو بتایا کہ زلزلہ کی وجہ سے کم از کم 20 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جو زیرعلاج ہیں۔ زلزلہ کے بعد مقامی انتظامیہ راحت و بچاؤ کاری میں مصروف ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT