Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / اٹل پنشن یوجنا : تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع

اٹل پنشن یوجنا : تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے اٹل پنشن یوجنا میں 50 فیصد حصہ ادا کرنے کی مہلت میں آج تین ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ یہ تاریخ اب 31 مارچ تک رہے گی ۔ اٹل پنشن یوجنا کے تحت صارفین کو ماہانہ ایک ہزار تک پانچ ہزار روپئے پنشن جاری کی جاتی ہے ۔ یہ ایک یقینی پنشن اسکیم ہے ۔ اس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت بھی صارف کے ایک ہزار روپئے کے حصہ کی 50 فیصد رقم ادا کرتی ہے ۔ وزارت فینانس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت صارف کے سالانہ 1000 روپئے کے حصہ میں جو نصف رقم ادا کرتی ہے وہ سہولت 31 مارچ سے قبل اس اسکیم میں شامل ہونے والوں کیلئے دستیاب رہے گی ۔ اٹل پنشن یوجنا کا گذشتہ سال جون میں آغاز کیا گیا تھا اور اس سے استفادہ کیلئے پہلے 31 ڈسمبر 2015 تک کی مہلت رکھی گئی تھی ۔ اس مہلت میں اب تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے ۔ امکان ہے کہ اس توسیع سے کثیر تعداد میں ان افراد کو فائدہ ہوگا جنہوں نے اب تک اس اسکیم سے استفادہ کی کوشش نہیں کی تھی ۔ اب 31 مارچ 2015 تک درخواستیں داء کرنے والے صارفین کو اس اسکیم سے استفادہ ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT