Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / اٹل پنشن یوجنا کے تحت 100 کروڑ روپئے جاری

اٹل پنشن یوجنا کے تحت 100 کروڑ روپئے جاری

نئی دہلی 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے اٹل پنشن یوجنا میں سال 2015 – 16 کیلئے اپنے حصہ کے طورپر 100 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت جو افراد 31 مارچ 2016 سے قبل اندراج کرواچکے ہیں انہیں حکومت کے حصہ کی رقم حاصل ہوگی جو استفادہ کنندگان کی رقم کے نصف ہوگی ۔ اس کی اعظم ترین حد 1000 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ مرکزی حکومت اس اسکیم کے تحت پانچ سال یعنی 2019-2020 تک اپنے حصے کی رقم ادا کرتی رہے گی ۔ وزارت فینانس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں آج بتایا گیا کہ حکومت ہند نے اپنے حصے کے رقم کے طور پر اٹل پنشن یوجنا کے 16.96 اہل صارفین کیلئے 99.57 کروڑ روپئے کی رقم جاری کردی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن صارفین نے 31 مارچ 2016 تک اپنے حصے کی رقم جمع نہیں کی ہے وہ مرکزی حکومت کی امداد سے استفادہ نہیں کرسکیں گے ۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ اپنے حصے کی رقم جمع کرواتے رہیں۔

TOPPOPULARRECENT