Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اٹنور واقعہ کے خاطیوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ، ایڈیشنل ڈی جی پی انجنی کمار سے آل انڈیا مسلم سنگم کی نمائندگی

اٹنور واقعہ کے خاطیوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ، ایڈیشنل ڈی جی پی انجنی کمار سے آل انڈیا مسلم سنگم کی نمائندگی

حیدرآباد 20مئی (پریس نوٹ) صدرنشین کل ہند مسلم سنگھم خالد رسول خان کی قیادت میں سنگھم کے عہدیداران انعام الرحمن خان غیور اور سید ظہورالدین ایڈوکیٹ نے ایڈیشنل ڈی جی پی تلنگانہ مسٹر انجنی کمار سے ملاقات کی اور ضلع عادل آباد کے اوٹنور واقعہ پر ایک تحریری نمائندگی پیش کی۔ بعدازاں خالد رسول خان نے بتایا کہ ہمارا مقصد تلنگانہ میں فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے امن کو درہم برہم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ اوٹنور کے دورے میں جو حقائق ہمارے سامنے آئے ہیں اس کے مطابق شب برأت سے قبل وہاں پر پیش آئے واقعہ میں مقامی لوگوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے آر ایس ایس اور بی جے پی کے کارکن تھے جن کی ضلع عادل آباد میں غیر معمولی طور پر بڑھتی اجارہ داری اور تلنگانہ کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی وجہ بن سکتی ہے۔ خان نے کہاکہ حکومت کو اس ضمن میں سنجیدگی کے ساتھ نوٹ لینے کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ ریاست تلنگانہ کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی سارے ملک کے لئے ایک مثال ہے۔ ریاست میں فرقہ پرست طاقتیں تیزی کے ساتھ اپنے پیر پھیلارہے ہیں جو ریاست کی پرامن فضاء کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ سنگھم کے وفد نے ریاستی پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ غیر علاقائی طاقتوں کے خلاف اپنا شکنجہ مضبوط کرے اور قدیم گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT