Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / اپارٹمنٹ سے نوجوان کی نعش دستیاب

اپارٹمنٹ سے نوجوان کی نعش دستیاب

حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) نریڈمیڈ پولیس نے ایک اپارٹمنٹ سے نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ پون کمار جس کی نعش کو پولیس نے ایک اطلاع پر ایک مکان سے برآمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق اس کے مکان کا دروازہ توڑ کراس لڑکے کی نعش کو نکالا گیا جو پھانسی پر لٹکی ہوئی تھی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق پون کمار کو آخری مرتبہ اپارٹمنٹ میں رہنے والوں اور چوکیدار نے 5 مارچ کو دیکھا تھا ۔ وہ مکان میں اکیلا تھا ۔ اس کے والدین گھر پر نہیں تھے ۔ والد رام بابو کاروبار کے سلسلہ میں باہر گیا ہوا ہے اور اس کی والدہ وجئے واڑہ گئی ہوئی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT