Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / اپارٹمنٹ میں قتل

اپارٹمنٹ میں قتل

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) چنتل میٹ ، راجندر نگر کے ایک اپارٹمنٹ میں قتل کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب سنتوش نگر کے ساکن مسٹر ایم اے وحید نے اپنے فلیٹ واقع مغل میڈوس اپارٹمنٹ چنتل میٹ کو دو تاجر پیشہ افراد امتیاز اور نثار احمد کو کرایہ پر دیا تھا ۔ 19 اپریل کو مذکورہ تاجرین نے فلیٹ کرایہ پر حاصل کرنے کے بعد وہاں پر عارضی طور پر رہنے لگے لیکن 20 اپریل کو نثار نے اپنا فلیٹ مقفل کرکے وہاں سے روانہ ہوگیا تھا ۔ فلیٹ سے تعفن آنے کے سبب مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور ایم اے وحید بھی وہاں پہونچ گئے اور پولیس کی نگرانی میں فلیٹ کا قفل کھولا گیا اور اندر داخل ہونے پر امتیاز کی مسخ شدہ نعش کو باتھ روم میں پایا ۔ راجندر نگر پولیس کی ٹیم نے سراغ رسانی دستہ ، کلوز ٹیم کو مقام واردات پر طلب کرلیا اور فلیٹ کے ہال میں خون کے دھبے پائے گئے اور مقتول کے جسم پر ضربات کے نشان پائے گئے ۔ انسپکٹر راجندر نگر مسٹر اومیندر نے بتایا کہ مقتول لیدر کا کاروبار کرتے تھے اور انہیں شبہ ہے کہ نثار اور امتیاز کے درمیان کاروباری اختلافات کے سبب دونوں میں زبردست جھگڑا ہوا ۔ جس کے بعد اس کا قتل کردیا گیا ۔ راجندر نگر پولیس نے اس سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے نثار کی تلاش شروع کردی اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT