Saturday , May 27 2017
Home / جرائم و حادثات / اپل میں ٹریفک پولیس کا ظلم ‘ کارروائی کرنے کے ٹی آر کی ہدایت

اپل میں ٹریفک پولیس کا ظلم ‘ کارروائی کرنے کے ٹی آر کی ہدایت

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں ٹریفک پولیس کی جبراً رقومات اور ظلم کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ سڑک کنارے گرمائی پھل تربوز فروخت کرنے والے پر پولیس نے اپنی طاقت کا استعمال کیا اور سڑک پر اس غریب میوہ فروش کے پھلوں کو پھینکنے لگا ۔ اس کانسٹیبل کی حرکت کو ایک کیمرے میں قید کرلیا گیا اور سوشیل نٹ ورکنگ سائیٹ پر یہ تصویر آنا فانا وائرل ہوگئی ۔ اس واقعہ پر ریاستی وزیر کے ٹی آر جو اکثر شہری مسائل پر ایسے تصاویر سوشیل میڈیا پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہیں ۔ اپنے ٹوئیٹ میں ڈی جی پی سے درخواست کی کہ وہ اس پولیس ملازم کے خلاف کارروائی کریں۔ کے ٹی آر نے اپنے ٹوئیٹ میں کمیونٹی و فرینڈلی پولسنگ پر ماتحت عہدیداروں کو آگاہ کرنے کی اعلی عہدیداروں سے خواہش بھی کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT