Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اپنی زمین پر دوسروں کا قبضہ خاتون کا اقدام خودکشی

اپنی زمین پر دوسروں کا قبضہ خاتون کا اقدام خودکشی

سرسلہ۔/26اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ذاتی اراضی پر ناجائز قبضہ کے سلسلہ میں کلکٹریٹ کے روبرو ایک خاتون نے اقدام خودکشی کی۔ اس  واقعہ نے سرسلہ ضلع مستقر میں سنسنی پیدا کردی۔ راجیو نگر کی پچاس سالہ ترملا دیووا نے کلکٹریٹ کے روبرو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خود سوزی کی کوشش کی وہاں پر موجود افراد کے فوری پکڑ لینے پر وہ خود سوزی نہ کرسکی۔ اس نے خودکشی کرنے کی وجہ بتائی کہ اس کی زمین پر متٹی پلی کے وارڈ ممبر جی پرکاش مقامی سورانا للتیا مل کر قبضہ کرکے مکان تعمیر کررہے ہیں۔ اس کی رپورٹ مقامی انسپکٹر پولیس رامچندر راؤ کے پاس لکھوائی گئی۔ سرکل انسپکٹر پولیس وجئے کمار نے محلہ راجیو نگر پہنچ کر تعمیری کام رکوادیا۔ گرام پنچایت ریونیو عہدیداروں نے انہیں مکان تعمیر کرنے کی اجازت دے دی۔ اس لئے وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئی۔

دو نقلی گرینیڈ بم کی دستیابی سے
عوام میں کھلبلی
کریم نگر۔/26 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے محلہ جیوتی نگر میں بلدیہ کا صفائی عملہ کچرے کی نکاسی کررہا تھا تو انہیں دو گرینیڈ بم دکھائی دینے پر وہ خوفزدہ ہوکر محکمہ بلدیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو اطلاع دی۔ مجلس بلدیہ کے عہدیدار وہاں پہنچ کوٹو ٹاؤن کے سرکل انسپکٹر پولیس ہری پرساد کو اطلاع دینے پر وہ وہاں پہنچ گر دو گرینیڈ بم حاصل کرکے پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا۔ کمشنر پولیس کملاسن معائنہ کرکے اس نتیجہ پر پہنچے کے یہ بم نقلی ہیں۔ پولیس کو تربیت دینے کیلئے یہ بم استعمال کئے جاتے ہیں۔ عوام اس شک و شبہ میں تھے کہ پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم میں کسی نے ان گرینیڈ بموں کو پولیس سے چھپا کر کچرے میں پھینک دیا ہوگا۔ لیکن تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ گرینیڈ بم نقلی ہیں اور عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT