Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / ’’اپنے بھیا کو چیف منسٹر بنائیں‘‘۔ڈمپل کی عوام سے اپیل

’’اپنے بھیا کو چیف منسٹر بنائیں‘‘۔ڈمپل کی عوام سے اپیل

آگرہ:چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو کی اہلیہ ورکن پارلیمنٹ ڈمپل یادونے عوام سے اپیل کی ہے کہ ’’ اپنے بھیاکو چیف منسٹر بنایئے‘‘۔

انہوں نے آج ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے بھائی نے ریاست کی ترقی کے لئے 5سال محنت اورجستجو کی۔

ایک بار پھر موقع دیجئے تاکہ باقی کامو ں کو پورا کیاجاسکے۔ڈمپل نے پچھلے پانچ سالوں میں ریاست کی خواتین کو دی جانے والی مرعات کی تفصیلات بھی پیش کی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اس بارمیں خواتین کو پریشر کوکر مہیا کرائیں گے ‘ کیونکہ ہمیں پتہ کہ ہم خواتین کا زیادہ تر کچن میں گذرتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا‘ پریشر کوکر جب آجائے گا تو ہمارا وقت بھی بچے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT