Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ اپنے ساتھ اپنا کمپیوٹر لائیں ‘ ۔ نیا رجحان

’ اپنے ساتھ اپنا کمپیوٹر لائیں ‘ ۔ نیا رجحان

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : ملک کے آٹھ شہروں میں جن میں حیدرآباد ، این سی آر ، ممبئی ، کولکتہ ، چینائی ، بنگلور ، پونے اور حیدرآباد شامل ہیں ۔ میں وسڈم جابس ڈاٹ کام (wisdomjobs.com) کی جانب سے ایک سروے کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس سروے میں مذکورہ شہروں کے آئی ٹی ، آئی ٹی ایز ، ٹیلی کام کمپنیوں ، تعلیمی ادارہ جات ، میڈیا ، بی ایف ایس آئی ، انجینئرنگ اور پیداواری شعبہ جات میں کام کے مقامات پر ایک نیا رجحان ’ اپنے ساتھ اپنا کمپیوٹر لائیں ‘ کے بارے میں کمپنیوں کے آجرین اور ملازمین کی رائے جاننا تھا ۔ اس سروے کو ’ برنگ یور اون ڈیوائیس ‘ (BYOD) ’ اپنے ساتھ اپنا کمپیوٹر لائیں ‘ دیا گیا ۔ وسڈم ڈاٹ کام کی جانب سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ کمپنیاں اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں اور چاہتے ہیں بی وائی او ڈی پالیسیوں کو لاگو کیا جائے تاہم ڈاٹا سیکوریٹی کمپنی کے معلوماتی مواد کی حفاظت اس میں مانع ہے ۔ بی وائی او ڈی پالیسی سے کمپنیوں کے انٹرنل نیٹ ورک معلومات کے افشاء کا خطرہ ضرور بنا رہتا ہے کیوں کہ حساس معلومات جیسے مالیاتی معلومات میں مالکانہ معلوماتی ڈاٹا پر سخت ترین نگرانی کی ضرورت رہتی ہے ۔ بی وائی او ڈی پالیسی میں جب ملازمین اپنے ذاتی آلات پر حساس دستاویزات کو روانہ کرتے ہیں تب ہمیشہ ان معلومات کے گم ہونے کا خطرہ بندھا رہتا ہے ۔ اجے کولابانی و سی ای او جاب پورٹل نے بتایا کہ کمپنیوں ، تنظیموں میں بی وائی او ڈی پالیسیوں کے سبب ملازمین کو اپنے ساتھ اپنا کمپیوٹر لانے کی اجازت دینے کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ کمپنیوں کے لیے کمپیوٹر آلات کو ایک سے دوسرے مقام کو منتقلی کا مسئلہ رہتا ہے ۔ اس میں وقت بھی خراب ہوتا ہے ۔ وسڈم ڈاٹ کام کی جانب سے کئے گئے سروے میں مالکین کی جانب سے جو رجحان سامنے آئے ان میں 25 فیصد سے زیادہ کمپنیاں ، اپنے ساتھ اپنا کمپیوٹر لائیں ‘ رجحان کے ساتھ تھے ۔ 20 فیصد کمپنیوں نے اس پر غیر یقینی کیفیت کا اظہار کیا کہ آیا یہ رجحان کامیاب ہوگا ؟ تقریبا 50 فیصد نے اس ایقان کا اظہار کیا کہ ان کے پاس ان کے ڈاٹا کی حفاظت کا پورا انتظام ہے جب کہ 20 فیصد کا خیال تھا کہ ان کی ڈاٹا حفاظت پالیسی میں بہتری پیدا ہوسکتی ہے ۔ زائد از 70 فیصد کمپنیوں نے BYOD پر عمل آوری سے گریز کیا ۔ آئی ٹی ، آئی ٹی ایز ، میڈیا ، تعلیمی ادارے اور ٹیلی کام انڈسٹریز بی وائی او ڈی پالیسیوں کے حق میں سب سے زیادہ نظر آئے ۔ جب کہ 70 فیصد کمپنیوں نے ڈاٹا کے افشاء 35 فیصد نے نیٹ ورک سیکوریٹی اور 22  فیصد نے کاسٹ مینجمنٹ کی بات بتائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT