Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / اپنے مذہب پر فخر کریں ، چیف جسٹس

اپنے مذہب پر فخر کریں ، چیف جسٹس

نئی دہلی ۔ /15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی عظیم جمہوریت اور سیکولرازم کی ستائش کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس جے ایس کھہیر نے آج کہا کہ ہر شہری کو اس کے مذہب ، علاقے ، نسل پر فخر ہونا چاہئیے کیونکہ دستور نے اسے یہ حقوق دیئے ہیں ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے احاطہ میں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر کہا کہ دستور میں سب کو مساوی مقام دیا گیا ہے ۔ کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں ہے ۔ انہوں نے صدرجمہوریہ ، نائب صدر اور وزیراعظم کی مثال پیش کی جو معمولی پس منظر رکھنے کے باوجود ملک کے دستوری عہدوں پر فائز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی ملک کے شہری کی حیثیت سے پیدا نہیں ہوئے لیکن جب یہاں کے شہری بن گئے تو پھر سب کے مساوی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT