Thursday , May 25 2017
Home / سیاسیات / اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد کا فقدان

اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد کا فقدان

کانگریس کا آج اجلاس ،مشترکہ پریس کانفرنس کا منصوبہ
نئی دہلی ۔ 26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نوٹ بندی اور عوام کو ہونے والی مشکلات پر اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کانگریس کی کوششوں کا ملا جلاردعمل سامنے آیا ۔ کانگریس نے کل ایک اجلاس طلب کیا ہے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کا بھی منصوبہ ہے ۔ ترنمول کانگریس نے اجلاس میں شرکت سے اتفاق کیا جبکہ بائیں بازو اور این سی پی نے انکار کردیا ہے ۔ دیگر جماعتوں نے ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے کہاکہ نوٹ بندی اور وزیراعظم کے شخصی کرپشن جیسے مسائل پر کل کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کااجلاس طلب کیاہے ۔ پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن میں اپوزیشن نے ماسواء جنتادل (یو) اس مسئلہ پر اتحاد کا مظاہرہ کیا تھا لیکن سیشن ختم ہونے سے پہلے پہلے یہ اتحاد بھی انتشار کا شکار ہوگیا ۔ جنتادل(یو) نے کہا ہے کہ کل کے اجلاس میں شرکت کے تعلق سے ہنوز اُس نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔  سینئر این سی پی لیڈر ڈی پی ترپاٹھی نے کہاکہ اگرچہ نوٹ بندی پر اپوزیشن متحد ہے لیکن پارٹی کل کے اجلاس یا پریس کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی ۔ سماج وادی پارٹی نے بھی ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ بی ایس پی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT