Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر بی جے پی سے متحدہ مقابلہ کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر بی جے پی سے متحدہ مقابلہ کا فیصلہ

نئی دہلی ۔ /17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی ایک درجن سے زائد اپوزیشن جماعتوں نے آج بی جے پی کے خلاف جدوجہد کیلئے اتحاد کا ثبوت دیا ہے ۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ۔ (خبر صفحہ 5 پر) جنتادل (یو) کے باغی لیڈر شردیادو نے ’’ہماری قدیم ثقافت کا تحفظ‘‘ کے زیرعنوان اجلاس طلب کیا اور اس پلیٹ فارم پر تمام اپوزیشن جماعتیں بشمول کانگریس ، سی پی آئی ایم ، سی پی آئی ، ایس پی ، بی ایس پی ، این سی پی ، آر جے ڈی ، نیشنل کانفرنس ، جے ڈی ۔ ایس اور آر ایل ڈی کے قائدین جمع ہوگئے ۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے علاوہ سی پی آئی ایم کے سیتا رام یچوری ، سی پی آئی کے ڈی راجہ اور نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ۔ شردیادو نے نتیش کمار کی قیادت کو چیالنج کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر بی جے پی کو تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دلتوں اور اقلیتوں پر مظالم کئے جارہے ہیں ۔ اپوزیشن قائدین نے متحدہ طور پر بی جے پی سے مقابلہ کی ضرورت پر زور دیا ۔ کنونشن میں تمام قائدین نے سیکولر طاقتوں کا ساتھ دینے کا عہد کیا اور یہ بھی تسلیم کیا کہ شردیادو کا گروپ ہی حقیقی جنتادل (یو) ہے ۔ سیتارام یچوری نے کہا کہ ہندو اور مسلمانوں نے ملکر انگریزوں کے خلاف لڑائی لیکن ہمارے ورثہ کو اب خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے بھی شردیادو کی تائید کی ۔

TOPPOPULARRECENT