Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن ‘ حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ترک کردے : کے ٹی آر

اپوزیشن ‘ حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ترک کردے : کے ٹی آر

حیدرآباد 24 نومبر ( پی ٹی آئی ) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ ورنگل لوک سبھا حلقہ کیلئے ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی در اصل عوام کی جانب سے ریاست میں ٹی آر ایس اقتدار کی توثیق ہے ۔ انہوں نے پارٹی کی کامیابی پر اپنے رد عمل میں کہا کہ کم از کم اب اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ریاستی حکومت کو بدنام کرنے کی کوششیں ترک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بھی ایک گوشہ نے ریاستی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے ورنگل کے رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT