Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / اپوزیشن دروغ گوئی مہم میں ملوث:جیہ للیتا

اپوزیشن دروغ گوئی مہم میں ملوث:جیہ للیتا

چینائی ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر جیہ للیتا نے آج انا ڈی ایم کے اور حکومت کے خلاف دروغ گوئی مہم چلانے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ الزام عائد کیا کہ حزب مخالف کا مقصد تنقید برائے تنقید ہے ۔ کیوں کہ انہیں ریاست کی ترقی برداشت نہیں ہورہی ہے ۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کارکنوں میں جوش و جذبہ پیدا کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ وہ اس طرح کی گمراہ کن مہم سے مایوس نہ ہوں ۔ بلکہ مجوزہ انتخابات میں پارٹی کی عظیم الشان کامیابی کے لیے جوش و خروش سے سرگرم عمل ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو تاملناڈو کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ جن کا واحد مقصد حکمران جماعت انا ڈی ایم کے کو رسوا کرنا ہے لیکن اس مہم کا عوام پر کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ پارٹی قائدین بشمول ریاستی وزراء کے بچوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری انا ڈی ایم کے نے کہا کہ دروغ گوئی مہم ہمیں مزید طاقتور بنا دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لیے صرف 2 ماہ باقی ہیں اور اپوزیشن نے مختلف مسائل بشمول شراب کی بہ آسانی دستیابی پر تنقیدیں شروع کردی ہیں ۔ لہذا پارٹی کارکنوں کو پورے عزم و اعتماد کے ساتھ عوام سے رجوع ہونا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT