Saturday , July 22 2017
Home / سیاسیات / اپوزیشن قائدین کیخلاف دھاوؤں پر کانگریس کا اعتراض

اپوزیشن قائدین کیخلاف دھاوؤں پر کانگریس کا اعتراض

نئی دہلی 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر کپل سبل نے آج کہاکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ صرف بی جے پی اور اُس کے اتحادی پارٹنرس ہی صاف ستھرے ہیں اور بقیہ تمام داغدار ہیں۔ اُنھوں نے اِس طنز کے ساتھ اپوزیشن قائدین کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی دھاوؤں پر سوال اُٹھائے۔ کپل سبل نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور اُن کے خاندان کے خلاف تحقیقاتی ایجنسی کے دھاوؤں سے متعلق سوال کو ٹالتے ہوئے کہاکہ اُن کے پاس تفصیلات نہیں ہیں۔ تاہم جہاں تک دھاوؤں اور الزامات کا معاملہ ہے میں اُن کے تعلق سے مکمل جانکاری ملنے تک لب کشائی نہیں کرسکتا لیکن میں حکومت سے یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ صرف اپوزیشن کو نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے۔ سی بی آئی اور ای ڈی نے جو کچھ بھی کارروائی کی اُس میں صرف اپوزیشن قائدین اور اُن کی حکومتوں کو نشانہ بنایا گیا اور کبھی بھی برسر اقتدار پارٹی کی حکومت یا پارٹی والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ کپل سبل نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہندوستان میں کئی اپوزیشن قائدین اور اپوزیشن حکومتیں ہیں اور ایسی ایک ریاست یا ایسا کوئی لیڈر نہیں جہاں سی بی آئی نے دھاوا کیا اور ای ڈی نے اپنی نوٹسیں بھیجی ہیں۔
جہاں کہیں برسر اقتدار پارٹی کی حکومتیں ہیں چاہے وہ مرکز ہوں یا ریاستیں، سی بی آئی نے کہیں بھی دھاوا نہیں کیا۔ اِس لئے معلوم ہوتا ہے کہ بی جے پی کے لوگ اور اُن کے حلیف ہی صاف ستھرے اور ہم سب داغدار ہیں۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT