Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کو دھمکی آمیز فون

اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کو دھمکی آمیز فون

چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف بیان بازی پر تنقید اورانتباہ
حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے کانگریس اپوزیشن لیڈر مسٹر محمد علی شبیر کو دھمکی آمیز فون موصول ہوا ۔ تفصیلات کے بموجب نامعلوم شخص نے مسٹر شبیر کو ان کے موبائل فون پر لینڈ لائین سے آج شام 5.42 منٹ پر فون کیا اور چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف بیان بازی اور تنقید پر انتباہ دیا ۔ اپوزیشن لیڈر نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن سے ایک تحریری شکایت درج کروائی جس میں انہوں نے بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے ان کے موبائل پر فون کیا اور جان سے مارنے کے بھی دھمکی دی ۔ انہوں نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ آئے دن تلنگانہ حکومت اور چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف تنقید کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فی الفور کارروائی کرتے ہوئے فون کرنے والے شخص کا پتہ لگائے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مسٹر محمد علی شبیر کی شکایت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انسپکٹرجوبلی ہلز مسٹر ایس وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ عدالت سے اجازت طلب کرنے کے بعد اس سلسلے میں دفعہ 506 اور 507 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT