Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / اپوزیشن پارٹیوں کا بی جے پی مخالف حکمت عملی پر تبادلہ خیال

اپوزیشن پارٹیوں کا بی جے پی مخالف حکمت عملی پر تبادلہ خیال

این سی پی غیر حاضر،اختلافات بے نقاب، سونیا گاندھی کو اختیارات
نئی دہلی ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے اور ملک کو اس کا ایک متبادل فراہم کرنے کیلئے 16 اپوزیشن پارٹیوں کا ایک خصوصی اجلاس آج نئی دہلی میں منعقد ہوا لیکن اپوزیشن نے اختلافات واضح ہوگئے جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اس اجلاس سے غیر حاضر رہی جس کو صدر کانگریس سونیا گاندھی نے طلب کیا تھا ۔ اپوزیشن قائدین نے سونیا گاندھی کو اختیار دیا کہ ایک ذیلی گروپ قائم کیا جائے جو عوامی مسائل پر دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بشمول پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران ربط و تعاون برقرار رکھے ۔ اس اجلاس میں ناراض جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ علی انور انصاری کے بہار میں بی جے پی کے خلاف جے ڈی یو کے اتحاد کے مخالف ہیں کی پارٹی سے معطلی پر بھی غور کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT