Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ آج شرد یادو کی طاقت کا مظاہرہ

اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ آج شرد یادو کی طاقت کا مظاہرہ

نئی دہلی۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین بشمول کانگریس اور بائیں بازو توقع ہے کہ کل ایک تقریب میں شرکت کریں گے جس کے میزبان باغی جے ڈی (یو) قائد شرد یادو ہوں گے جو ملک کے ’’متنوع تمدن‘‘ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کانگریس ، بایاں بازو ، سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، ترنمول کانگریس اور دیگر پارٹیاں جو بی جے پی کی مخالف ہیں ، اس پروگرام میں مدعو کی گئی ہیں جسے پارٹی چیف منسٹر نتیش کمار کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے فیصلے کے خلاف شرد یادو کی طاقت کا مظاہرہ سمجھا جارہا ہے۔ اس سوال پرکہ اجلاس میں کون شرکت کرے گا، انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اپوزیشن کا بہ مشکل کوئی قائد ایسا ہوگا جو نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جامع تمدن دستور کی روح ہے جو شرد یادو نے الزام عائد کیا کہ چھیڑ چھاڑ کا شکار ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے اجلاس ملک کے دیگر علاقوں میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کو منظور نہ کرنے کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کئی ہفتے قبل منعقد ہونے والی کل کی تقریب میں کیا جائے گا۔ انہوں نے روہت ویمولا کی خودکشی ، جے این یو کے طالب علم نجیب احمد کی گمشدگی کے علاوہ ملک گیر سطح پر کاشت کاروں کی خودکشیوں کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ صورتِ حال میں محروم عوام کیلئے پریشان کن ہے۔ وزیراعظم مودی کے اس تبصرہ کی تائید کرتے ہوئے کہ مذہب کے نام پر تشدد ہورہا ہے ، شرد یادو نے کہا کہ اس کی حقائق سے عکاسی نہیں ہوتی۔ مودی کو چاہئے کہ اس فیصلے کی پیروی کی اپنی پارٹی کی زیرقیادت ریاستی حکومتوں کو ہدایت دیں۔ جے ڈی (یو) نے شرد یادو سے اس تقریب کے منعقد نہ کرنے کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT