Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / اپوزیشن پارٹیوں کی 2019 ء کے انتخابات کی تیاری

اپوزیشن پارٹیوں کی 2019 ء کے انتخابات کی تیاری

ممبئی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد سچن پائلیٹ نے آج کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں ایک متحدہ محاذ قائم کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں تاکہ 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری کررہی ہیں۔ راجستھان کے صدر کانگریس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہر شخص کی خواہش ہے ہر ایک نے محسوس کرلیا ہے کہ بی جے پی کے خلاف اجتماعی کام کی ضرورت ہے۔ اِس لئے اپوزیشن بی جے پی کے اِس دعوے کو غلط ثابت کرکے دکھادینا چاہتی ہیں کہ بی جے پی کا اپوزیشن  صفر ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے این ڈی اے کی حلیف شیوسینا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اودھو ٹھاکرے کی سیاسی پارٹی کو اکثر حکومت مہاراشٹرا کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ خاص طور پر کاشتکاروں کے مسائل کے سلسلہ میں یہ تنقید جاری ہے۔ تاہم اسے حکومت سے ترک تعلق کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ شیوسینا ہمیشہ مرکز میں الگ اور ریاست میں الگ رویہ اختیار کرتی ہے۔ اگر اُنھیں کاشتکاروں کے مسائل کی اتنی ہی فکر ہے تو وہ اپنی فلاح و بہبود کے لئے اقتدار سے ترک تعلق کیوں نہیں کرتے۔اُنھوں نے کہاکہ وہ صرف کھوکھلی دھمکیاں دیتے ہیں۔ اقتدار سے دور نہیں رہ سکتے کیوں کہ وہ کافی اقتدار کے لالچی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT