Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / اپوزیشن پر تنقید سے مودی کی مایوسی آشکار

اپوزیشن پر تنقید سے مودی کی مایوسی آشکار

وزیر اعظم کے ریمارکس قابل مذمت ۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی
لکھنو 22 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی پر ‘ پارلیمنٹ کی کارروائی روکنے والی اپوزیشن جماعتوں کو دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو بچانے پاکستان کی فائرنگ سے تشبیہہ دینے پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ یہ ریمارک نامناسب ہے اور اس سے مودی کی مایوسی کا پتہ چلتا ہے ۔ مایاوتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مخالفین کا پاکستان سے تقابل کرنا نامناسب اور قابل مذمت ہے ۔ اس سب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ کچھ قائدین بد دیانت افراد کے ساتھ کھڑے ہیں غلط ہے اور یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ؤ یہ قائدین بد دیانت افراد کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں بلکہ یہ لوگ ان کروڑوں غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں نوٹ بندی کے فیصلے کی وجہ سے سحت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نریندر مودی نے آج وارناسی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نوٹ بندی کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کی کارروائی کو روکنا ایسا ہی ہے جیسا پاکستان ہندوستان میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو بچانے کیلئے سرحد پار سے فائرنگ کرتا ہے ۔ وزیر اعظم نوٹ بندی کے بعد پہلی مرتبہ وارناسی گئے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT