Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن پر ریاست کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام: سرینواس یادو

اپوزیشن پر ریاست کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام: سرینواس یادو

حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس ) : وزیر کمرشیل ٹیکسیس ٹی سرینواس یادو نے آج اپوزیشن جماعتوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی ترقی میں حائل ہورہی ہیں ۔ یہاں سکریٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے سرینواس یادو نے اپوزیشن جماعتوں پر سیاسی فائدہ کے لیے اوچھی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اپوزیشن جماعتوں کو مستقبل میں اپنا وجود کھو دینے کا خوف ہے کیوں کہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی اسکیمات کے ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتیں ریاست کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے صنعتوں ، ڈومیسٹک اور دیگر یوزرس کو 24 گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کئے ہیں جس سے تمام طبقات خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برقی بحران کے حل ہونے کی کسی کو توقع نہیں تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT