Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن پر کسانوں کو اکسانے کا الزام

اپوزیشن پر کسانوں کو اکسانے کا الزام

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : وزیر عمارات و شوارع ریاست تلنگانہ مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نے اپوزیشن جماعتوں کے اختیار کردہ طرز عمل پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کسانوں کو گمراہ کر کے اکسانے میں مصروف ہیں ۔ لیکن کسانوں کی ذہنیت کا اپوزیشن جماعتوں کو اندازہ ہرگز نہیں ہے ۔ لہذا کسانوں کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو پتھروں سے مارنے کے دن بہت قریب ہیں ۔ وزیر موصوف نے کھمم میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر کسانوں کے تعلق سے مگرمچھ کے آنسو بہانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ زرعی مارکٹوں میں کسانوں سے ان کی کاشت کردہ غذائی اجناس کی خریدی کی جارہی ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں حکومت پر کسانوں کو نفع بخش قیمت فراہم نہ کرنے کی باتیں کرتے ہوئے حکومت کے خلاف کسانوں کو غیر ضروری طور پر اکسانے کی کوشش کررہی ہیں ۔ جب کہ حقیقت تو یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جھوٹی باتوں پر کسان یقین کرنے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ کیوں کہ حکومت تلنگانہ کسانوں کو ہر طرح کی سہولتیں بشمول موثر برقی سربراہی ، قرضوں کی معافی جیسے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں میں کسانوں کو نہ ہی تختم فراہم کیا جاتا تھا اور نہ ہی زرعی کھاد فراہم کی جاتی تھی بلکہ انہیں قطاروں میں ٹھہر کر زرعی کھاد حاصل کرنا پڑتا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT