Saturday , October 21 2017
Home / سیاسیات / اپوزیشن کا مشترکہ صدارتی امیدوار شرد یادو اور سونیا گاندھی کی ملاقات

اپوزیشن کا مشترکہ صدارتی امیدوار شرد یادو اور سونیا گاندھی کی ملاقات

نئی دہلی۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر جے ڈی یو قائد شرد یادو نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار صدارتی امیدوار کیلئے کھڑا کرنے پر تبادلہ خیال کیا تاہم انہوں نے کسی کا نام پیش نہیں کیا۔ حال ہی میں سونیا سے نتیش ، سی پی ایم کے سیتا رام یچوری اور سی پی آئی کے ڈی راجہ ملاقات کرچکے ہیں۔

سابق سی بی آئی سربراہ رنجیت سنہا کے خلاف ایف آئی آر درج
نئی دہلی۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے اپنے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کے خلاف کوئلہ اسکام کی تحقیقات پر بحیثیت سی بی آئی سربراہ اثرانداز ہونے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی سی بی آئی کو ہدایت دینے کے بعد یہ اقدام کیا گیا۔بادی النظر میںان کیخلاف مواد دستیاب ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT