Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن کا کسانوں کے مسائل پر احتجاج سیاسی مقصد براری کا نتیجہ

اپوزیشن کا کسانوں کے مسائل پر احتجاج سیاسی مقصد براری کا نتیجہ

ٹی آر ایس کسانوں کی بھلائی کی پابندی ، وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 24۔اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے کسانوں کے مسائل پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو سیاسی مقصد براری کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کی بھلائی کی پابند ہے اور اس نے گزشتہ دو برسوں میں ہر شعبہ میں کسانوں کے لئے بہتر فیصلے کئے ہیں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کے سی آر سے زیادہ کوئی اور کسانوں کا ہمدرد نہیں ہوسکتا کیونکہ  وہ خود کسان کے بیٹے ہیں اور وہ کسانوں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہر ایک کسان کے چہرہ پر خوشی دیکھنا چاہتے ہیں۔ لہذا انہوں نے ایک کروڑ اراضی کو سیرآب کرنے کیلئے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ 17000 کروڑ سے زائد کے زرعی قرضے معاف کئے گئے ۔ انہوںنے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں اور اپوزیشن جماعتیں غیر ضروری تنقیدیں کر رہی ہیں۔ ہر گاؤں میں کنٹے اور تالابوں کا تحفظ کرتے ہوئے پانی کا مسئلہ حل کیا جارہا ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ پراجکٹس کی تعمیر روکنے کیلئے اپوزیشن نے عدالت کا سہارا لیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت میں تمام پراجکٹس مکمل کرلئے جائیں گے۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں کبھی بھی کسانوں کے مسائل اور آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر پر توجہ نہیں دی گئی ۔ انہوں نے سوال کیا کہ اتم کمار ریڈی نے کانگریس دور حکومت میں کسانوں کی بھلائی کیلئے کیا اقدامات کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT