Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن کو ان کی اوقات دکھائی جائے گی‘کے ٹی آر کی برہمی

اپوزیشن کو ان کی اوقات دکھائی جائے گی‘کے ٹی آر کی برہمی

حیدرآباد۔19اکٹوبر ( سیاست نیوز) پنچایت راج اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے آج اپنے والد و چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی طرح کا طرز عمل اختیار کرتے ہوئے  نہ صرف آپے سے باہر ہوگئے بلکہ اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ حکومت پر بدعنوانیوں کے الزامات سیباز نہیں آئے تو سخت کارروائی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا ۔ کے ٹی آر نے یہاں عادل آباد ضلع کے دیوالاپور کے موضع ماڈے گاؤں میں ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو اس کے دور حکومت میں کسانوں کے مسائل سے کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں تھی ۔ کے ٹی آر نے یہاں واٹر پراجکٹ کے ضمن میں منعقدہ عوامی جلسہ میں کہا کہ ریاست تلنگانہ سنہرے تلنگانہ کی سمت گامزن ہے اور کسی بھی علاقہ میں خواتین کو گھڑے لیکر پانی کیلئے ماری ماری پھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ مذکورہ پراجکٹ کو دیڑھ سال کے عرصہ میں مکمل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے 4تعلقہ جات کو پانی فراہم ہوگا ۔اس جلسہ میں ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمود علی ‘ وزیر اے اندرا کرن ریڈی ‘ جوگورامنا اور دیگر مقامی قائدین موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت پر لگائے جانے والے بدعنوانیوں کے الزامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ خلافی کانگریس کا کلچر ہے جب کہ حکومت تلنگانہ عوام سے کئے جانے والے وعدوں کی تکمیل پر گامزن ہے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر کے بموجب مرکز نے تلنگانہ پراجکٹس کیلئے جن فنڈس کا وعدہ کیا تھا اس کی رقومات جاری نہیں کئے ہیں جب کہ حکومت نے 35ہزار کروڑ کے پراجکٹس کیلئے مختلف تنظیموں کی جانب سے حاصل کئے ہیں جس کے ذریعہ 1.25لاکھ کلومیٹر پر محیط پائپ لائن بچھائی جائے گی اور پانی کو صاف کرنے کے 50مراکز قائم کئے جائیں گے جس کے ذریعہ ہر گھر کو 100لیٹر پانی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی ۔کے ٹی آر نے مزید کہا کہ اگر حکومت تین برسوں میں پانی فراہم کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہے تو پھر وہ پارٹی کو ووٹ نہ دیں ۔

TOPPOPULARRECENT