Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / اپوزیشن کی صدر سے ملاقات، ناراضگی کچل دینے کی شکایت

اپوزیشن کی صدر سے ملاقات، ناراضگی کچل دینے کی شکایت

نئی دہلی۔12اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بڑی اپوزیشن پارٹیوں نے آج صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی سے ملاقات کرکے تشدد کے حالیہ واقعات پر اپنی فکرمندی ظاہر کی گائو رکشکوں کی کی جانب سے حملوں کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ اپوزیشن کے وفد نے کہا کہ ناراضگی کی آوازوں کو کچل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے ایک وفد نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کی زیر قیادت راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے ان سے مداخلت کی خواہش کی۔ انہوں نے ایک یادداشت بھی پیش کی جس میں ان کی فکرمندی کی مختلف وجوہات درج کی گئی تھیں اور صدر پر زور دیا گیا تھا کہ دستوری جمہوریت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ صدر سے ملاقات کے بعد قائد اپوزیشن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد نے کہا کہ ملک میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس چھایا ہوا ہے۔ ناراضگی کی آوازوں کو کچل دیا جارہا ہے۔ انہوںن ے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صدر جمہوریہ سے دستوری جمہوریت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی ملک گیر سطح پر برقرار رکھنے کے لیے عاجلانہ دخل اندازی کی درخواست کی ہے۔ ملاقات میں وفد نے برقی رائے دہی مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا مبینہ مسئلہ بھی اٹھایا۔

TOPPOPULARRECENT