Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن کے الزامات پر چیف منسٹر کے سی آر کی برہمی

اپوزیشن کے الزامات پر چیف منسٹر کے سی آر کی برہمی

حیدرآباد ۔11جولائی ( این ایس ایس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ہریتا ہارم کے تحت شجرکاری مہم میں 1,000 کروڑ روپیہ کی رشوت ستانی سے متعلق اپوزیشن کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔ کے سی آر نے شجرکاری مہم کے دوران کہا کہ کانگریس حکومت گذشتہ 10سالہ اقتدار کے دوران ایک کروڑ پودے بھی نہیں لگاسکی اور تلنگانہ کی نئی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر شروع کردہ اس مہم پر تنقیدوں کے ذریعہ اپوزیشن قائدین خود اپنی ناکامیوں کا اعتراف کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے مستقبل میں بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT