Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن کے تحریکات نامنظور، تلنگانہ اسپیکر کا فیصلہ

اپوزیشن کے تحریکات نامنظور، تلنگانہ اسپیکر کا فیصلہ

حیدرآباد۔/12مارچ ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں آج اپوزیشن جماعتوں کی تحریکات التواء کو اسپیکر مدھو سدن چاری نے نامنظور کردیا۔ وقفہ سوالات کے بعد کانگریس، تلگودیشم اور بائیں بازو کے ارکان نے تحریک التواء کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر نے تحریکات کو نامنظور کرتے ہوئے ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ گورنر کے خطبہ اور بجٹ پر مباحث کے دوران ان موضوعات کو پیش کریں۔ کانگریس نے تلنگانہ میں خشک سالی کی صورتحال، بائیں بازوکی جماعتوں نے کسانوں کی خودکشی اور تلگودیشم نے کسانوں کے مسائل پر علحدہ علحدہ تحریکات پیش کی تھیں۔ تحریکات کی نامنظوری کے بعد وزیر اُمور مقننہ ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت کسی بھی مسئلہ پر مباحث کیلئے تیار ہے بشرطیکہ اپوزیشن اسمبلی قواعد کے مطابق نوٹس دے۔

TOPPOPULARRECENT