Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اپوزیشن کے تعمیری تجاویز قابل قبول ، بے بنیاد الزامات پر مقدمات

اپوزیشن کے تعمیری تجاویز قابل قبول ، بے بنیاد الزامات پر مقدمات

ٹی آر ایس ایم ایل سی پی راجیشور ریڈی کا اپوزیشن کو سخت انتباہ
حیدرآباد۔ 4 ۔ اپریل ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل پی راجیشور ریڈی نے انتباہ دیا کہ اگر چیف منسٹر اور حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے تو اپوزیشن قائدین کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ راجیشور ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے چیف منسٹر کے خلاف الزام تراشی حد سے تجاوز کرچکی ہے۔ لہذا مزید بیان بازی پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ ریاست کے تمام زیر التواء پراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تمام پراجکٹس پر مباحث کیلئے تیار ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے تعمیری تجاویز کو قبول کیا جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس قائدین پراجکٹس کے بارے میں معلومات کے بغیر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے قائدین کو  مشورہ دیا کہ وہ بیان بازی سے گریز کریں یا پھر قانونی کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں گے۔ راجیشور ریڈی نے کہا کہ  چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر من مانی اور بے بنیاد الزامات کی صورت میں مقدمات درج کئے جائیں گے۔ اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ کسی بھی الزام کے ساتھ ثبوت پیش کرے اور ٹی آر ایس مباحث کیلئے تیار ہے۔

TOPPOPULARRECENT